the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
برلن: ماہرین نے چوہوں اور کیچوؤں پر کیے گئے تجربات کے بعد بڑھاپے کو روکنے والا ایک اہم جزو دریافت کرلیا ہے جسے کو اینزائم این اے ڈی پلس کا نام دیا گیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق اگر اس شریک خامرے (کو اینزائم) کو جسم میں داخل کیا جائے تو اس سے عمر رسیدگی اور جسمانی بڑھاپے کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے اور عمر لمبی ہوجاتی ہے اور یہی نہیں بلکہ الزائیمر اور پارکنسن جیسے امراض سے بچاؤ میں بھی ممکن ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے مرکز برائے صحتمندانہ بڑھاپے اور امریکی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے اٹاکسیا ٹیلنگیکٹیشیا کے مرض میں مبتلا چوہوں اور کیچوؤں پر اس



کیمیکل کے اثرات کا مطالعہ کیا ہے۔ یہ بیماری دماغی ہوتی ہے اور ڈی این اے کی ازخود مرمت کو روک کر جلد بڑھاپا لاتی ہے۔ این اے ڈی پلس کو ان جانوروں میں شامل کرکے نہ صرف مائٹو کونڈریائی ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو روکا گیا بلکہ خلیات کی سطح پر بڑھاپے کو روک کر ان جانوروں کو طویل عرصے تک جوان بھی رکھا گیا۔
سائنسدانوں کے مطابق این اے ڈی پلس 2 طرح سے بڑھاپے کو روکتی ہے۔ اول ، ڈی این اے کی شکست و ریخت کو کم کرتی ہے اور دوم مائٹو کونڈریائی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔ تحقیق کرنے والے ماہرین سائنسدان کا کہنا ہےکہ این اے ڈی پلس کیمیکل سےچوہوں اور کیڑوں کی عمر بڑھی جو حیرت انگیز امر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.